--!> رقیہ شرعیہ کی کیسٹیں | الأكاديمية الدولية لعلوم الطب التكاملي
Slider

جديدنا:

  • تم افتتاح كلية العلوم الطبية في تخصصات الطب
    البديل والتكميلي وغيرها.. بجميع الدرجات العلمية (بكالوريوس – ماجستير –
    دكتوراه) وبنظام الدراسة عن بعد أو معادلة الخبرات – وبتصديق من التعليم العالي
    والخارجية والسفارات – للتفاصيل اضغط هنا
  • اعتماد الدورات من كليات عالمية وتوثيق من الخارجية والسفارات.
  • يمكننا تشخيص حالتك وعمل جلسات الرقية الشرعية عن بعد: اضغط هنا للمزيد…

رقیہ شرعیہ کی کیسٹیں | الأكاديمية الدولية لعلوم الطب التكاملي


میں اپنے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کو معالج علاج کے دوران جو کیسٹیں سننے کے لیے دے آُپ بغیر کسی کمی بیشی کے پابندی کے ساتھ انہیں سنیں ، بعض دوستوں کو ﴿حسد ، نعمت ، جن کو جلانے والی کیسٹ،برائی میں مبتلا کرنے والے جادو کے علاج کی کیسٹ﴾ سننے کے لیے دی گئیں تو وہ صرف ﴿ جن کو جلانے والی اور برائی میں مبتلا کرنے والے جادو کے علاج﴾ والی کیسٹ سنتے رہے باقی چھوڑ دیں ، یہ طریقہ صحیح علاج کا طریقہ نہیں ھے جو سننے کو دیا جائے وہی سنا جائے۔

نیچے دیے گئے جدول میں ہم نے کچھ کیسٹیں جمع کی ہیں ، اور ہر کیسٹ کے آگے اس کی تشریح لکھی ہے کہ یہ کن حالات میں سننی ہیں ۔ کیسٹ پر کلک کر کے سیو کیا جا سکتا ہے ۔

نوٹ ۔۔ بعض حالات میں  شیخ مشاری العفاسی اور ماہر المعیقلی کی ریکارڈ شدہ کیسٹوں کی تاثیر کم ہوتی ہے ۔ اس کی بجائے بلند آوازیں زیادہ قوی تاثیر رکھتی ہیں جیسے شیخ عبدالباسط ، شیخ منشاوی ، شیخ شریم ، شیخ احمد العجمی اور ان کے علاوہ جن کی کیسٹیں ہم نے اپ لوڈ کی ہیں ۔

ڈاکٹر عماد النھار کی کیسٹیں:

#

کیسٹ کا نام

بیماریوں کی قسمیں

1

مختصر رقیہ کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / تمام روحانی بیماریوں کے لیے

2

نظر اور حسد ﴿پوری کیسٹ﴾


نظر اور حسد ﴿ دعا﴾

قاری: عماد النھار / حسد اور نظر کے لیے

3

جادو

قاری: عماد النھار / جادو کے علاج کے لیے

4

فحاشی میں مبتلا کرنے والا جادو

قاری: عماد النھار / عاشق جن ، برائی اور فحاشی میں مبتلا کرنے والے جادو کے علاج کے لیے لیے

5

شفاء اور سکینت کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / تمام روحانی جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے

6

طلاق دلوانے کے لیے  جادو ، رحم کی بیماریوں کی آیات

قاری: عماد النھار / میاں بیوی ہر حسد، محبت اور تفریق کا جادو کے علاج کے لیے اور عاشق جن کے علاج کے لیے

7

حمل ٹھہرانے کا رقیہ

قاری: عماد النھار / حمل کے متعلق کسی کا حسد نظر یا جادو ہو تو یہ مفید ہے ۔ ولادت میں آسانی کے لیے بھی مفید ہے.

8

شادی کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / جس کی حسد ، جادو یا نظر کی وجہ سےشادی نہ ہو رہی ہو ، اس کے لیے مفید ہے

9

جنت اور حور العین کی آیات

قاری: عماد النھار / جن یا عاشق جننی کو نصیحت اور اسے جنت کی یاد دلانے کے لیے تاکہ وہ توبہ کرلے

10

ھدایت کی آیات

قاری: عماد النھار / جنات کی توبہ اور ہدایت کے لیے

11

آگ اور جلانے کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / آگ کا جادو یا پانی کے جادو کے علاج کے لیے ۔ ہوا اور مٹی کے جادو کو جلانے کے لیے بھی مفید ہے ، جادو تعویذ نظر و حسد کو جلانے کی نیت سے بھی سن سکتے ہیں.

12

ھوا کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / ھوا کے جادو کے علاج کے لیے ، پانی کے جادو اور مدفون جادو کےعلاج کےلیے بھی مفید ہے۔

13

پانی سمندر اور نھروں کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / پانی ، آگ ، ہوا کے جادو کے علاج کے لیے

14

زمین اور مٹی کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / مٹی ، یا زمین کے نیچے مدفون ، یا صحرا میں ، یا درخت کے نیچے یا قبر میں یا پہاڑ پر جادو کے علاج کے لیے ، اس کے علاوہ جو زمین اناج نہ اگاتی ہو حسد یا جادو کی وجہ سے اس کے لیے بھی مفید ہے

15

رزق کی آیات

قاری: عماد النھار / مال،تجارت،کام،رزق میں حسد یا جادو کے علاج کے لیے ، رزق میں برکت کا نہ ہونا یا اسراف یا کنجوسی کا مریض شخص کے علاج کے لیے

16

علم اور حکمت کی آیات


علم اور حکمت کی دعا

قاری: عماد النھار / علم و فہم ، ذہانت ، جلدی سمجھ جانا اور پڑھائی پر حسد یا جادو کے علاج کے لیے

17

اڑنے والے جنات کے بارے میں آیات

قاری: عماد النھار / یہ آیات اڑنے والے جنات کو بہت تکلیف دیتی ہیں، اور انہیں حاضر کر دیتی ہیں ۔ ورنہ عموما وہ رقیہ کے وقت اڑ جاتے ہیں۔ بہت سے حالات میں مریض پر رقیہ پڑھنے سے کچھ ظاہر نہیں ہوتا ، لیکن ان آیات کو پڑھنے سے حیران کن اثرات ظاہر ہونگے۔یہ آیات پرندوں میں لٹکایا ہوا جادو کے علاج کے لیے مفید ہیں

 

18

آیات حصون

قاری: عماد النھار / جسم میں چھپے ہوئے جنات کے واضح کرنے کے لیے یہ کیسٹ ہے۔رقیہ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ طبیعت میں بہتری آگئی ہے ، جبکہ تکلیف ویسی ہی ہوتی ہے ۔ ان آیات کی تلاوت کے وقت بہت سے امور واضح ہوتے ہیں ۔ جادو کے لیے بھی مفید ہے

19

پہاڑ کی آیات

قاری: عماد النھار / جنات کا بادشاہ ، جادوگروں کے خادم،پہاڑوں میں رہنے والے جنات کے علاج کے لیے، یا اگر جادو پہاڑ یا غار میں دفنایا ہو تو اس کے لیے ۔ اس کے علاوہ کینسر،دمامل ، اورام اور مختلف امراض کے علاج کے لیے مفید ہے

20

ستاروں اور سیاروں کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / ستاروں اور سیاروں سے متعلق جادو کے علاج کے لیے﴿ اس قسم کے جادو میں مریض مہینے کے خاص دنوں میں بیمار ہوتا ہے﴾

21

آیت الکرسی

قاری: عماد النھار / شفا کی نیت سے ہر قسم کی بیماری کے لیے

22

سورہ یوسف

قاری: عماد النھار / عاشق جن کو تکلیف پہنچتی ہے

23

سورت یس

قاری: عماد النھار / ہر قسم کی بیماری کےلیے

24

سورہ صافات

قاری: عماد النھار / شیطانی آسیب کے لیے

25

سورت جن

قاری: عماد النھار / شیطانی آسیب کے لیے

26

درود شریف

قاری: عماد النھار / ہر طرح کی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہے

27

نعمت کی آیات

قاری: عماد النھار / نعمت پر حسد کرنے والے کو ظاہر کرتی ہے ، نظر حسد جادو اور آسیب میں سننے کے لیے

28

قرآن سے رقیہ کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / حفظِ قرآن میں یا خوبصورت ترتیل میں قرآن سے محبت میں حسد یا جادو کے علاج کی کیسٹ ۔

29

والدین سے نیکی اور صلہ رحمی

قاری: عماد النھار / اگر نظر یا جادو والدین کی فرمانبرداری یا نافرمانی یا صلہ رحمی سے متعلق ہو تو یہ کیسٹ سماعت فرمائیں

جادو والدین کی فرمانبرداری یا نافرمانی یا صلہ رحمی میں جادو یا نظر یا حسد کے علاج کی کیسٹ

30

عبادت کی آیات

قاری: عماد النھار / عبادت (جیسے نماز زکوۃ صدقہ قیام اللیل)پر کسی جن شیطان یا انسان کی نظر حسد یا جادو ہو اس کو اتارنے کے لیے۔

اس کے علاوہ دین پر جادو (قرآن سے ناپسندیدگی،پردہ اور دوسرے امور دین سے ناپسندیدگی کا جادو) گناہ گار جن بھی سن کر توبہ کر سکتا ہے۔

31

دل و سینے ، سعادت و خوشی کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / دل کی سختی ، دل کی تنگی ، پریشانی ، اکتاہٹ ، غم ، غصہ ، غیرت ، حسد کے علاج کے لیے یہ کیسٹ ہے ، چاہے یہ بیماریاں نفسیاتی ہوں یا حسد نظر اور جادو کی وجہ سے ہوں ۔ اگر کسی کے خوش رہنے اور ہنسنے مسکرانے پر نظر و حسد ہو اس کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔اس کے علاوہ دل کے امراض کے لیے مفید ہے چاہے جسمانی ہو نفسیاتی ہو یا روحانی۔جنات کی توبہ اور ہدایت کے لیے بھی سن سکتے ہیں

 

32

کانوں اور سماعت کے لیے

قاری: عماد النھار / کانوں اور سماعت کے علاج کے لیے،چاہے عضوی بیماری ہو یا روحانی

33

آنکھوں اور بینائی کی لیے

قاری: عماد النھار / آنکھوں اور بینائی کی کسی بھی بیماری کے لیے  چاہے کم نظری ہو یا اندھا پن،چاہے عضوی بیماری ہو یا روحانی

34

یاداشت کی کمزوری

قاری: عماد النھار / جلدی بھولنے والا اسے بار بار سنے یہاں تک کہ شفا مل جائے۔

35

خوبصورت لکھائی یا ہاتھ کی بیماریاں

قاری: عماد النھار / جس کے ہاتھوں میں کوئی بھی مرض یا نقص ہویا ہاتھوں پر کسی نے حسد و نظر کیا ہوخوبصورتی کی وجہ سے یا خوبصورت رائٹنگ کی وجہ سے ۔

36

چلنے دوڑنے اور پاوں کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / نظر حسد یا جادو کی وجہ سے جسم کے مفلوج شدہ حصے کے علاج کے لیے،ان آیات کو پڑھنے سے واضح ہوتا ہے کہ فالج عضوی بیماری ہے یا روحانی ، اگر روحانی بیماری ہے تو ان آیات کی تلاوت سے مفلوج شدہ حصہ حرکت میں آئے گا یہ ان کے لیے بھی مفید ہے جن کی ٹانگوں یا پاوں میں نظر لگی ہو۔یا کسی کے جوتے میں جادو چھپایا ہو

37

ہڈیوں کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / حسد نظر یا جادو کی وجہ سے ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہے ۔ چاہے ہڈیوں کا ٹوٹنا ہو یا کوئی انفیکشن ہو ۔ اسکے علاوہ جادو اگر ہڈیوں پر کرکے باندھا گیا ہو یا جن اگر ہڈیوں میں رہتا ہو اس کو نکالنے کے لیے بھی مفید ہے

38

ظلم کی آیات کی کیسٹ + عزت و قھر کی آیات کی کیسٹ

 

قاری: عماد النھار / آیات ظلم ، ان آیات سے جنات پر حجت وائم ہو جاتی ہے ۔ ظلم کا انجام سے ڈر جاتے ہیں ۔ مسلمان جن بھی اس رقیہ سے متاثر ہوتے ہیں ۔ بلکہ جسم سے نکل بھی جاتے ہیں ۔ کافرجن پر بھی شدید ہیں۔اور قھر کی آیات عفریت جنات ، جنات کے بادشاہ ، سخت جادوگر کے خلاف ایک طاقتور ہتھیار ہیں ۔

39

فرشتوں والی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / مسلمان و کافر جنات و شیاطین کے لیے بہت شدید آیات ہیں ، ان کی تاثیر بھی عذاب کی آیات کی طرح ہے ۔ شدید تکلیف میں اس رقیہ کی تاثیر واضح ہو جاتی ہے ۔

40

فتح و نصرت کی آیات کی کیسٹ + پہاڑ کے بارے میں آیات

قاری: عماد النھار / جنوں ، جادوگروں ، جنات کے بادشاہ اور وزیر کو نکالنے کے لیے  بہت مفید آیات ہیں

41

رقیہ شرعیہ ﴿ ظلم کی آیات + قھر کی آیات + فرشتوں کی آیات + فتح و نصرت کی آیات + پہاڑوں کی آیات﴾

قاری: عماد النھار / یہ مسلمان یا کافر جن ، عفریت جن ، جنات کے بادشاہ اور سخت جادوگروں کے علاج کے لیے ہے ، اس کے علاوہ جادوگر کے خادموں اور عاشق جنات کے علاج کے لیے بھی ہے

42

جہاد کی آیات

قاری: عماد النھار / شیطان ، عفریت جن پر قوی

43

جیل اور بیڑیوں کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / یہ کیسٹ اس کے لیے ہے جسے لگے کہ وہ قیدی ہے  ، جسے لگے کہ سب دروازے بند ہو چکے ہیں ۔ ہر کام رک گیا ہے ۔ جنات اور شیاطین کی طرف سے جو بیڑیاں جسم پر یا ہڈیوں پر ڈالی جاتی ہیں اس کے علاج کے لیے مفید ہیں ۔ سنتے ہوئے اللہ اکبر پڑھتے جائیں ، جسم میں جن کی حرکت ختم ہو جائے گی ۔

44

حجاب اور پردے کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / ان عورتوں کے لیے مفید ہے جن  پردے پر نظر یا حسد ہو ۔ جن کو نقاب،برقعہ پہننے سےکوئی تنگی یا پریشانی ہو

45

اخلاق و حیاء اور فضائل اعمال کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / ہر اس کے لیے جس کے اخلاقیات ، حیاء میں نطر وحسد لگی ہو ۔ یا ایسا جادو کیا ہو جس سے انسان بد اخلاق ہو جائے ۔ حیا چلی جائے

46

لباس اور زینت کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / اس کے لیے جس کو لباس میں یا خوبصورت شکل کی وجہ سے نظر وحسد ہوا ہو

47

صبر کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / یہ آیات جنات کے ارادوں کو کمزور کر کے ان کے مقصد کو ناکام بنا دیتی ہے ، کیونکہ مریض اگر صبر کرنے والا ہو تو جنات اس سے مایوس ہو کر اپنے مقصد میں ناکام ہو جاتے ہیں ، اگر کسی کو صبر کرنے پر نظر لگی ہو اس کے لیے بھی مفید ہے

48

کھانے اور پینے کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / جس نے جادو

کی کوئی چیز کھائی یا پی ہے اس کے لیے ، یا جس کے کھانے پینے پر حسد کیا گیا ہو اس کے علاج کے لیے

49

جانوروں کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / جنات کی بعض قسمیں ایسی ہیں جوصرف اس رقیہ سے ہی متاثر ہوتی ہیں

50

توحید و عقیدہ کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / جس کے اندر ملحد شیطان  جن ہو ، یا کسی نے دین سے دور ، کفر و الحاد میں ملوث کرنے کا جادو کروایا ہو یا کوئی  عقیدے اور توحید میں نظر و حسد کا شکار ہو ۔

کافر جنات پر حجت قائم کرنے کے لیے یہ کیسٹ بہت قوی ہے ۔

51

لطف اندوز ہونے کی آیات کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / جس پر کسی نے ایسا جادو کروایا ہو کہ زندگی سے لطف اندوز ہی نہ ہو سکے ، چاہے سیر و سیاحت ہو یا اپنی بیوی کے ساتھ ہو یا زندگی کے کسی بھی مرحلہ میں جذبات سے عاری سمجھے ۔ اور جس پر نفرت و اکتاہٹ کا جادو ہو(اس کے ساتھ دل ،خوشی و سعادت والی کیسٹ سنیں)

عاشق جن کے علاج کے لیے بھی بہت مفید ہے(اسکے ساتھ براءی ختم کرنے والی کیسٹ بھی سنیں)

52

دعا کےرقیہ کی کیسٹ

قاری: عماد النھار / دعا میں تنگی کے علاج کے لیے ، جیسے جب بھی دعا مانگے بہت تھکن ، بوجھ  محسوس ہو ۔ یا انسان دعا ہی نہ مانگ سکتا ہو، یہ رقیہ اس کے لیے مفید ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا شخص کو چاہیے کہ کثرت سے ﴿لا الہ الا اللہ﴾ اور استغفار کرے

53

قرین کی آیات

قاری: عماد النھار / قرین کے چمٹنے کے علاج کےلیے

54

قبرستانوں میں مدفون جادو کے علاج کی آیات

قاری: عماد النھار / قبرستانوں میں مدفون جادو کے علاج کے لیے

55

رقیہ تنزیل

قاری: عماد النھار / آسیب نکالنے کے لیے بہت مفید ہے ۔ خاص کر حجامہ کرواتے ہوئے سننا مفید ہے ۔ ہائی بلڈ پریشر،ہائی شوگر ، تیز بخار یا ولادت میں تنگی کے علاج کےلیے ۔

حامل عورتیں پر نہ پڑھا جائے

مختلف کیسٹیں:

#

کیسٹ کا نام

بیماریوں کی قسمیں

1

سورت بقرہ کی کیسٹ

ہر طرح کے روحانی علاج کے لیے

2

جنات کو نکالنے کی کیسٹ

جسم سے اور گھر سے بیماریوں اور جنات کو نکالنے کی نیت سے سنیں۔ جنات کے چمٹنے یا کھلائے پلائے جادو کے علاج کے لیےبہت مفید ہے

3

زندہ کرنے کی آیات کی کیسٹ

مریض کے ان حالات کے لیے جس میں انسان شفا سے مایوس ہو چکا ہو ﴿بے ہوشی،کینسر ، صدمہ﴾ ۔ کسی نے قتل کے لیے جادو کروایا ہو اس کے علاج کے لیے مفید ہے۔جنات کے تسلط جس میں مریض نہ ہل سکتا ہے نہ اپنے اردگرد کچھ سمجھ سکتا ہو اس کے لیے  بھی مفید ہے ،جنون کی بیماری ، اعضا کی کام نہ کرنے کی صورت میں ، یا بال زیادہ گرنےکی صورت میں یا ہر اس بیماری میں جو زندہ کے مطلب میں داخل ہوتی ہو

4

حمل ٹھہرانے کا رقیہ

حمل کے متعلق کسی کا حسد نظر یا جادو ہو تو یہ مفید ہے ۔ ولادت میں آسانی کے لیے بھی مفید ہے.

5

نفسیاتی امراض کا رقیہ

نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے

6

عضوی امراض کا رقیہ

جسمانی بیماریوں کے علاج کے لیے

7

یھودی جنات پر پڑھنے کے لیے آیات

یہ کیسٹ یہودی جنات پر سخت تاثیر رکھنے والی آیات پر مشتمل ہیں ، بار بار سننے سے جنات جل جاتے ہیں ، ان آیات سے جسم داخل جنات پرحجت قائم ہو جاتی ہے اورجسم میں داخل جنات کا مذہب جاننے کے لیے ،اگر یھودی جن ہے تو سننے والا اس کیسٹ سے بہت متاثر ہوگا

8

عیسائی جنات پر پڑھنے کے لیے آیات

عیسائی جنات ان آیات سے بہت متاثر ہوتے ہیں ، ممکن ہے کہ وہ آیات سن کر اسلام قبول کر لیں یا کمزور پڑھ جائیں یا تکلیف پہنچانا کم کر دیں ۔ اگر جسم میں داخل ہوا جن عیسائی ہے تو ان آیات سے متاثر ہوگا

9

جنات کے لیے نصیحت کی کیسٹ

اس میں جنات کے لیے نصیحت ہے کہ شائید کہ وہ توبہ کرلیں اور نکل جائیں ۔

10

جنات کو قتل اور تباہ و برباد کرنے والی آیات

جسم میں داخل جنات کو قتل کرنے کے لیے، دشمن جنات پر بہت شدید اثر کرتی ہیں ، تباہ و برباد اور قتل کروانے کے لیے جو جادو کیا جائے اس کے علاج کے لیے یہ آیات ہیں

11

چھاتی کے کینسر کے علاج کی آیات

حسد ، نظر ، جادو کی وجہ سے چھاتی میں کینسر کے علاج کے لیے

12

بالوں کے گرنے کےجادو کی کیسٹ

جادو ، حسد ، یا نظر کی وجہ سے بال گرنے کے علاج کا رقیہ

13

آیت الکرسی اور اذان مسلسل ایک گھنٹہ بہت قوی

ہر بیماری کے لیے ،

14

بہت قوی رقیہ

سورت انفال بار بار پڑھی گئی ہے اس طریقے سے آسیب جادو اور نظر کاعلاج ہوتا ہے

15

تکبیرات عید

"الله أكبر الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله، الله أكبر الله أكبر ولله الحمد"

شیطانوں کو گھر سے نکالنے کے لیے اور جادو کے علاج کے لیے مفید ہے

16

اذان(مسلسل ایک گھنٹہ)

ہر بیماری کے علاج کے لیے مفید ہے

17

بولنے کی آیات

اگر انسان بول نہ سکتا ہو یا بولنے ہوئے دقت ہو اس کے لیے مفید ہے

18

آیاتِ جنود

جنات کو غضب دلانے کے لیے

19

سورت ق کا رقیہ شرعی

قرین پر آسیب یا جادو اور وسوسہ کے علاج کے لیے

20

سورہ رحمن

مشکل ترین حالات کے لیے ، دن میں3 بار ایسے دھیان سے سنیں کہ آپ کو یہ لگے کہ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہیں ۔ آنکھیں بند کر کے عبدالباسط کی آواز میں سنیں

21

آگ کی آیات (عماد النھار)

نکالنے کی آیات(عبداللہ خلیفہ)

آسیب یا جادو جو کھلایا پلایا گیا ہو اس کے لیے بہت قوی رقیہ شرعیہ ، آڈیو سٹیریو فائل ہے ۔

22

نظر اور حسد

حسد اور نظر کے لیے

23

جادو

جادو کے علاج کے لیے

آخر فعاليات الأكاديمية:

Open chat تواصل معنا
مرحبا.. كيف يمكننا خدمتك؟
Hi.. Can we help you?